قیمتوں میں بڑی کمی، سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

قیمتوں میں بڑی کمی، سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ


فیصل آباد سمیت ملک بھر میں قیمتوں میں بڑی کمی، سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکار کیا گیا۔

آئے روز بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث ملک میں سولرکے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں صارفین تیزی سے سولر بجلی کے نظام کی طرف راغب نظر آرہے ہیں اور صارفین کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سولر پینلز کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ نیٹ میٹر نگ بلنگ میکنزم ہے.جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

ڈیڑھ کلو واٹ کے اس نظام میں شامل 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب 185 ایمپئر کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 20 ہزار روپے تک وائرنگ اور مزدوری کی مد میں خرچ ہوں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top