قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے ممبران کی کل تعداد 333 ہو گئی، قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کی نشستیں 235 ہو گئیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس کل نشستیں کم ہو کر 98 ہو گئیں۔
قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی
336کے ایوان میں 333 ممبران قومی اسمبلی کا حصہ ہیں،ایک ممبر قومی اسمبلی صدف احسان کی رکنیت معطل ہے جبکہ 2 مخصوص نشستیں تاحال خالی ہیں۔
قومی اسمبلی میں ن لیگ کی مجموعی نشستیں 123 ،پیپلزپارٹی کی 74 اور جے یو آئی کی 10 ہو گئیں۔