وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کے فخر اور بے مثال عسکری قیادت کی علامت ہیں۔ ان کی قیادت ملکی دفاع، قومی سلامتی، اور اتحاد کی ضمانت ہے۔
اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن اور ترقی کے لیے بھی ان کا کردار قابل تحسین رہا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے میں فیلڈ مارشل کی حکمت عملی دور اندیشی اور قومی مفاد سے بھرپور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور پاکستان ان کی قیادت میں ترقی و سلامتی کی راہ پر گامزن ہے۔