فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ان کا گرمی جوشی سے استقبال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، اوورسیز پاکستانیوں نے ان کا خیرمقدم کیا، بڑی تعداد میں پاکستانی وہاں ان سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، سید عاصم منیر نے اوور سیز پاکستانیوں کی معاشی، سماجی اور عالمی سطح پر خدمات کو سراہا۔
خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ساکھ میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، وہ پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں، سید عاصم منیر نے اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے، ملکی ترقی و استحکام کیلئے مسلسل رابطہ اور تعاون ضروری ہے۔ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔