فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا جواب آ گیا

فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا جواب آ گیا


پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسزانٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل جاری ہے اور ان کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ فوج میں خود احتسابی کا نظام مضبوط اورشفاف ہے جوالزامات پرنہیں بلکہ حقائق پرمبنی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا ریاست کے ساتھ تعلق سرکاری نوعیت کا ہے، کسی ذاتی یا سیاسی مفاد سے منسلک نہیں اگرکوئی شخص اس تعلق کوذاتی یا سیاسی بناتا ہے تواسے جوابدہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ فوج میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جس افسر پرچارج عائد کیا جاتا ہے اسے اپنے دفاع کا پورا موقع دیا جاتا ہے اورکارروائی مکمل شفاف اندازمیں کی جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ پاک فوج کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کی سیاست نہیں چلاتی، تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں لیکن فوج کو سیاست میں گھسیٹنا نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے یہ صرف افواجِ پاکستان کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے ، پاک فوج

ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے نے ملک کی یکجہتی اورقومی اداروں کے احترام کوچیلنج کیا مگرقوم اورفوج ایک پیج پرہیں اورایسے واقعات دوبارہ برداشت نہیں کئے جائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top