فیض حمید سے تحقیقات، مزید تین ریٹائرڈ افسران کو حراست میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر

فیض حمید سے تحقیقات، مزید تین ریٹائرڈ افسران کو حراست میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر


فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین ریٹائرڈ افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیض حمید سے تعلق کی بنا پر مزید 3 ریٹائرڈ افسران کوحراست میں لے لیا گیا، ان ریٹائرڈ افسران سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تینوں ریٹائرڈ افسران ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا گھنائونا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افراد سیاسی مفادات کی ایماء پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top