فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات

فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات


سیاسی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ٹاپ سٹی کیس جب اٹھے گا اور بھی لوگ اس میں ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بتایا ہے کہ اپنے اور پرائے میں فرق نہیں رکھتے،اس میں سیاسی اور بہت سارے لوگ ہیں،جو لوگ اپنی مناسبت سے چوریاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پھنسیں گے۔

وزیر اعظم کا پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان

جو بہت بڑے بڑے برج بنے ہوئے ہیں انہیں گرنا ہے،ادارے کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ بھی کھلے گا،فیض آباد دھرنا چھوٹا سا کیس ہے،میری پیش گوئی نا ممکن تھی وہ بھی پوری ہوگئی۔

جو ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ان کی بھی باری آئے گی،اب سب اچھے بچے بن جائیں گے،یہ معاملہ بہت وسیع طرف جائے گا،آج سے پاکستان کی آزادی اور تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہوگیاہے۔

اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،سب اس کا حصہ ہیں، ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جن کی باری نہیں آئی،انہیں بھی اب سمجھ آئے گی کہ ان کی باری آئے گی اور آنی چاہیے۔

منگل سے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی وارننگ

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے کنبے میں ہیں، میرے خیال میں زبردست فیصلہ ہوا ہے،پبلک کو کلیئر ہوگیا کہ ایماندار آرمی چیف آیا ہے،یہ نہیں دیکھ رہے کہ میرے ادارے کا چودھری ہے یا نہیں۔

جو پاکستان کیخلاف یا پاکستان کی سازشوں کو پانی دے گا، اس کیخلاف کارروائی ہوگی،پی ٹی آئی اور فیض حمید ایک ہی نام ہے،ثابت ہورہا ہے کہ کوئی پاکستان کا چودھری نہیں،ہمیں چاہیے کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں۔

یہ نہیں ہوسکتا کہ ان کا تمسخر یا مذاق اڑائیں،اب پاکستان میں انصاف کا عمل بلا تفریق دیکھیں گے،جو غلط کو بھی صحیح کہہ رہے تھے وہ بھی اب انسان بن جائیں گے،زبردست چیزیں ہیں آگے اس فیچر میں ، سب کو دیکھا جائے گا۔

فوج کا اپنا نظام اور طریقہ کار،سمجھتا ہوں یہ ایک مضبوط میسج ہے، رانا ثنا اللہ

اس سے بڑا اشارہ نہیں مل سکتا،یہ ایک انہونی تھی لیکن میں پر اعتماد تھا،9مئی میں اب کوئی مستی نہیں ہوگی،کہا تھا اسمبلیاں کھڑی ہوجائیں گی جو کھڑی ہوئیں،صدر کے کردار کا کہا وہ ہوا، اس کا مطلب کام جاری ہے اور جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کی مقبولیت میں غلط کو صحیح کیا جارہا تھا،پاکستان کی بہت بہتری ہونے جارہی ہے،اب کہہ رہا ہوں آئندہ سیاست میں ساری پارٹیاں صوبائی پارٹیاں بن جائیں گی،لوگ فیض حمید کو بھی ڈمب کر رہے ہیں۔اس سے بھی ڈس کنکٹ ہوں گے، ابھی مزید دیکھیں گے۔

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

جمہوری طور پر کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی، شکلیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top