فنڈز کہاں لگائے؟ صوبائی وزیر نے اپنے وزیراعلیٰ سے حساب مانگ لیا

فنڈز کہاں لگائے؟ صوبائی وزیر نے اپنے وزیراعلیٰ سے حساب مانگ لیا


حب، صوبائی وزیر زراعت میرعلی حسن زہری نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سینیٹر کو ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرعلی حسن زہری نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان وضاحت کریں کہ یہ خطیر رقم سینیٹردنیش کمارکوکس مد میں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو شفاف اندازمیں استعمال کیا جانا چاہیے، کسی ایک شخصیت کو اتنی بڑی رقم دینا شکوک وشبہات کوجنم دیتا ہے اورسینیٹردنیش کماربھی اس بات کی وضاحت کریں کہ یہ ایک ارب روپے کہاں اورکس مقصد پرخرچ کیے گئے۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کا آخری کیس بھی واپس لینے کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام شدید مشکلات اور پسماندگی کا شکار ہیں، ایسے میں خطیررقوم کے استعمال پر سوالات اٹھنا فطری ہیں، صوبائی حکومت اس معاملے میں شفاف تحقیقات کرے اور حقائق عوام کے سامنے لائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top