فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 293 روپے تک پہنچ گئی

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 293 روپے تک پہنچ گئی


لاہور، انڈوں کی قیمت مسلسل بڑھنے لگی، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 293 روپے تک پہنچ گئی۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا مزید اضافہ ہو گیا، گزشتہ روز انڈوں کی قیمت 290 روپے فی درجن تھی۔

دوسری جانب لاہور میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت 591 کی سطح پر برقرار ہے۔

ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 16.86 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت مختلف ہے اور زیادہ تر سرکاری نرخوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، انڈوں کے بھی من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top