عمر ایوب کی نااہلی کا ریفرنس، الیکشن کمیشن یکم جولائی کو سماعت کرے گا

عمر ایوب کی نااہلی کا ریفرنس، الیکشن کمیشن یکم جولائی کو سماعت کرے گا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت یکم جولائی کو مقرر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن نے عمر ایوب کو باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔

نظر ثانی درخواستیں منظور،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے مبینہ طورپرآئین کی بعض شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کو سماعت کے روز ذاتی یا قانونی نمائندوں کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، سیاسی حلقوں میں اس ریفرنس کو موجودہ سیاسی کشیدگی کا تسلسل قراردیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top