عمران خان

عمران خان


بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے ۔ 17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل دائر کر دی  تھی۔

عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جیل حکام کے حوالے

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی ۔ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top