اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کر دیا۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے۔ جہاں وہ نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔ جبکہ صوبائی وزیر قانون اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی پر علی امین گنڈاپور کو ہٹایا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ ہمارے سینئر لوگ کابینہ میں شامل ہوں گے۔ تاہم یہ ڈسکس نہیں کیا گیا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے کیوں نامزد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی میں امریت نہیں اور بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر پورا عملدرآمد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کیسے ہو گا؟
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنیں گے۔