گوجرانوالہ، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ جس کے ساتھ ہم 1978 سے کھڑے ہیں، وہ آج کابل میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
گوجرانوالہ میں امن و اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہندوستان کے خلاف جنگ میں بھی فتح عطا کی اورآج بھی ہمیں دشمن کے عزائم کے خلاف متحد رہنا ہوگا۔
طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کی سازش کر رہے ہیں، مگرپاکستان کے علما کا ضمیرخریدنا کسی کے بس کی بات نہیں۔
نوجوان پاکستان کا فخر، انہیں اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کرنی چاہیے، محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ہم سب سے اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں تاکہ وطن عزیزکواندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم آج بھی غزہ کے عوام سے رابطے میں ہیں اور کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جا رہا۔
