عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر

عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر


عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔

عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت کاویزا جاری ہوگا۔

حکومت کا زائرین کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کی جانب سے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیر داخلہ و چیئرمین ٹاسک فورس محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت و سکیورٹی کے لئے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں سول ایوی ایشن کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی ہے۔

اجلاس میں ایران و عراق جانے والے زائرین کے لئے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ زائرین کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں فیری سروس شروع کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکل یا پریشانی سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زائرین کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔

ہاتھ نہ ملانے کا تنازع،رکی پونٹنگ نے خود سے منسوب بیان پر خاموشی توڑ دی

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2026 سے زائرین صرف گروپ آرگنائزرز سسٹم کے تحت ہی زیارات کے لئے جا سکیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top