عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے


انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صاق آباد کے کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، اے ٹی سی راولپنڈی نے گرفتار کر کے انہیں کل عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف ، پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کی دستیابی معلوم کرنیکا حکم دیدیا

گھیراؤ جلاؤ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان ( aleema khan ) کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

مقدمے میں علیمہ خان سمیت دیگر شریک ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کی کارروائی آج مکمل نہ ہو سکی۔ علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top