عبدالستار بچانی

عبدالستار بچانی


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی علالت کے باعث 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ عبدالستار بچانی بااصول، ملنسار اور عوام دوست انسان تھے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top