قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا ، حلقے میں مجموعی طور پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے، جس میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 10 ہے ، ضمنی الیکشن کے موقع پر آج ضلع عمر کوٹ میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔