ضلع کوہاٹ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی

ضلع کوہاٹ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی


کوہاٹ، صوبائی الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے ضلع کوہاٹ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کوہاٹ میں ضمنی انتخابات اب 2 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ اس سے قبل پولنگ 28 اکتوبر کو شیڈول تھی۔

کوہاٹ کی دو نیبرہوڈ کونسلز، پیر عبداللہ شاہ اور بہادر کوٹ کی جنرل نشستوں پریہ انتخابات ہونا ہیں۔

سپریم کورٹ میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ میٹرک پارٹ ٹوامتحانات کے انعقاد کے باعث ووٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی تاکہ طلبہ اورامتحانی مراکز و کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام انتظامات نئی تاریخ کے مطابق دوبارہ ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

انتخابی مواد کی ترسیل، پولنگ اسٹاف کی تعیناتی اور سیکورٹی پلان میں بھی نئی تاریخ کے تحت ضروری ترامیم کی جا رہی ہیں، نئی پولنگ تاریخ کے حوالے سے امیدواروں اور ووٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top