صدر مملکت

صدر مملکت


صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقلیتی عبادت گاہوں کو قبضوں سے واگزار کرانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مذہبی اُمور سردار یوسف نے ملاقات کی، جس میں اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے وزارتِ مذہبی امور کی اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے کاوشوں کی تعریف کی۔

پاکستان اور امریکا کی بڑھتی قربت نے بھارت کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ، برطانوی اخبار

سردار یوسف نے کہا کہ اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2 ہزار 236 طلبہ کو 6 کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں، ایک ہزار 231 ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ 32 اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کیلئے مختلف مذاہب کے علماء سے مشاورت کی جاتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top