شیخ رشید

شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے ،ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے۔

اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں، آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں، ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے۔

صدر زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام ، شیخ رشید مقدے سے بری

انہوں نے کہا کہ آج اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے بری ہوا ہوں، اب بس دہشتگردی کے 14 کیسز رہ گئے ہیں، میں یہاں تھا ہی نہیں جب واقعہ ہوا مگر دہشتگردی کے مقدمات بنا دیے گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایسی حکمران پارٹیاں ہیں جو آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہیں، آئی ایم ایف کی وجہ سے جو عذاب غریب پر نازل ہو گا وہ دیکھنا پڑے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top