مشہور سیاحتی مقام ناران (naran)میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی۔
ڈی پی او مانسہرہ کہتے ہیں کہ نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر سیاحوں کو نکاح نامے ساتھ لانے کی وائرل فوٹو کسی اور ملک کی ہے۔
حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس پر چھٹی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ فیک تصویر اور غلط پروپیگنڈا کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات ہیں،
واضح رہے ناران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں واقع ایک خوبصورت وادی ہے، جو سیاحوں کے لیے جنت کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ وادی اپنی قدرتی خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں، جھیلوں اور سرسبز مناظر کی وجہ سے مشہور ہے۔
پی ٹی اے نے وائی فائی 7 کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دیدی
ناران کا موسم گرمیوں میں خوشگوار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ سردیوں میں یہ علاقہ برف سے ڈھک جاتا ہے اور سڑکیں بند ہو جاتی ہیں، مگر گرمیوں میں یہ سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے۔