وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام (ameer muqam)کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا تمام سیاسی جماعتوں اور ملک و قوم کے مفاد میں ہے،سہیل آفریدی کے حوالے سے تمام ویڈیوز کا فرانزک ہونا چاہیے۔
ہم نیوز کے پروگرام’’ کیوسچن آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے سب کے ساتھ ملکر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،صوبے میں امن و ترقی لانا ہی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں امن قائم ہوں اور خوشحالی آئے۔
ملک و قوم کے مفاد میں جو بھی بات کرے گا انکے ساتھ ملکر چلیں گے،صرف کانفرنس بلانے کی حد تک نہیں بلکہ سنجیدگی سے قیام امن کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
خیبر پختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے لیکن افغانستان سے مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی ، سہیل آفریدی
قومی سلامتی سے متعلق بلائے گئے اجلاس میں پی ٹی آئی نے سنجیدگی نہیں دکھائی،ملکی سلامتی کیلئےتمام صوبوں اور جماعتوں کی حکومتوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔
ملک میں دہشگردی کی وجہ سےمعصوم لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے،افغانیوں کے ساتھ پاکستان نے اچھا سلوک کیا مگر دہشتگردی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
کے پی میں بزدار طرز کا سہیل آفریدی سوچ سمجھ کر لگایا گیا، طلال چودھری
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک معاہدے کے تحت حکومت میں ہماری شراکت دار ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں ہماری اتحادی تھی اور اتحادی ہے،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے مگر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ،ن لیگ کے اراکین آزاد کشمیر میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔
