سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی پہلا کام کیا کِیا؟

سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی پہلا کام کیا کِیا؟


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق حلف برداری کی  تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں  آج شام 4 بجے ہو گی۔

سہیل آفرید ی پیر کے روز علی امین گنڈاپور کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد نے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کل 90 ووٹ حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاورہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلی ٰسے حلف لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ بدھ سہ پہر 4 بجے تک گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسپیکر اسمبلی حلف لیں گے۔

فیصلے کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں منگل کی رات ہر صورت خیبر پختونخوا پہنچ جاؤں گا ،میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا،گورنر کے پاس اپنا طیارہ نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ سندھ سے اپنا طیارہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر جا کراپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست کی تھی کہ فیصل کریم کنڈی کے خیبرپختونخوا روانگی کے لیے صوبائی حکومت کا سرکاری جہاز فراہم کیا جائے تاکہ وہ جلد ازجلد پشاور پہنچ سکیں۔

سہیل آفریدی کا پہلا کام

دوسری جانب قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے پہلے وزیراعلیٰ نے حلف اٹھانے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی۔

سی ایم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے اہم افسران عہدوں سےہٹا دیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا اضافی چارج محمد عابد مجید کے پاس تھا جو ان سے واپس لے لیا گیا۔

اس کے علاوہ گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ تینوں عہدوں پر نئی تقرریاں تاحال عمل میں نہیں لائی گئیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top