سپریم کورٹ میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمرایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 27 اکتوبر کو مقدمہ سنے گا۔

بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہررضوی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔

عمرایوب اور شبلی فراز نے 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمات میں سزا کے بعد نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے۔

ٹی ایل پی کالعدم جماعت قرار؛ وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی اپیلیں اس بنیاد پر ناقابلِ سماعت قراردی تھیں کہ انہوں نے ابھی تک عدالت کے سامنے خود کو سرینڈرنہیں کیا۔

سپریم کورٹ میں اب یہ دیکھا جائے گا کہ کیا سرینڈر کیے بغیراپیل کا حق برقراررہتا ہے یا نہیں یہ مقدمہ سیاسی و قانونی حلقوں میں خاص توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top