سعودی ائیرلائن پرواز کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

سعودی ائیرلائن پرواز کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ


سعودی ائیرلائن کی پرواز کی کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سعودی ائیرلائن کی پروازکراچی سے جدہ جارہی تھی، انجن لائٹ روشن ہونے پر پائلٹ نے پرواز کو کراچی واپس موڑنے کا فیصلہ کیا۔

حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت تمام ایمرجنسی اقدامات اختیار کئے، طیارہ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی نگرانی میں کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔

سعودی ائیرلائن کی پروازکےتمام مسافر بحفاظت آف لوڈ کر دئے گئے، ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ابتدائی معائنے میں انجن میں کوئی خرابی ظاہر نہیں ہوئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top