پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
جنگ کبھی منصوبے کے مطابق نہیں چلتی، پاکستان
انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک بحریہ pakistan navy کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تربیتی، میری ٹائم، پیشہ ورانہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سیاسی و عسکری امور سٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
افغانستان عارضی سیز فائر کو مستقل سیز فائر میں بدلنا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،وزیر دفاع
نیول چیف نے اسکالرز اور امریکی تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا،جس میں انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور میری ٹائم کوششوں میں پاک بحریہ کے تعاون پر روشنی ڈالی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ پاکستان اور امریکا کے درمیان میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔