سبزیوں کے نئے نرخ سامنے آ گئے، مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری

سبزیوں کے نئے نرخ سامنے آ گئے، مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری


لاہور: سبزیوں vegetables کی سرکاری اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کا فرق برقرار ہے، سرکاری قیمتیں نظرانداز کرکے مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت 185 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن بازارمیں ٹماٹر 350 روپے کلوفروخت ہو رہے ہیں، آلو کی فی کلو سرکاری قیمت 85 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

حکومت نے گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی

پیاز کی سرکاری قیمت 95 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بازارمیں 120 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے، لہسن کی سرکاری قیمت 200 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ بازار میں 250 روپے کلومیں فروخت جاری ہے۔

ادرک کے سرکاری نرخ 610 روپے ہیں جبکہ بازار میں 700 روپے کلو میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے، لیموں کے سرکاری نرخ 85 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں لیکن بازار میں 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 80 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ بازار میں گوبھی 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بند گوبھی کے سرکاری نرخ 138 روپے ہیں جبکہ بازارمیں 150 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

دوسری جانب پشاور میں ایک روز میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 240 سے کم ہو کر 200 روپے ہو گئی ہے، پرچون میں فی کلو ٹماٹر 260 سے کم ہو کر 220 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top