روزانہ 20 کلو گوشت کھانے والا شیر ایوب پارک منتقل

روزانہ 20 کلو گوشت کھانے والا شیر ایوب پارک منتقل


گوجر خان  کے علاقے بیول میں  برآمد ہونے والا شیر روزانہ تقریباً 20 کلو گوشت کھاتا ہے جس پر یومیہ 25 ہزار روپے خرچ آ رہا ہے۔

ایک شہری نے افریقی نسل کا شیرغیر قانونی طور پراپنے گھر میں رکھا ہوا تھا جسے پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قبضے میں لے لیا۔

لاہور میں شیر کے حملے سے زخمی افراد کے لئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان

محکمے کے مطابق مالی بوجھ کم کرنے اورشیرکی بہتر دیکھ بھال کے لیے اسے راولپنڈی کے ایوب پارک کے وائلڈ لائف انکلوژر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے کہا ہے کہ جنگلی جانوروں کوغیر قانونی طورپررکھنا قانوناً جرم ہے اوراس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں، شیراب محفوظ اورمناسب ماحول میں منتقل ہوچکا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top