رحیم یار خان، کچے کے علاقے میں آپریشن، 13 مغوی مزدور بازیاب

رحیم یار خان، کچے کے علاقے میں آپریشن، 13 مغوی مزدور بازیاب


رحیم یارخان کے کچے کےعلاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 13 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا۔

ڈی پی اوعرفان علی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکی گئی، جس میں جدید ٹیکنالوجی اورڈرونز کی مدد لی گئی۔

لاہور، فارم ہاؤس پر شیر کا حملہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرارہوگئے، جن کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پنجاب پولیس کی جانب سے علاقے کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے تاکہ باقی ملزمان کوگرفتارکیا جا سکے۔

بازیاب مزدوروں کومحفوظ مقام پرمنتقل کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، پولیس نےعزم ظاہرکیا ہے کہ کچے کے علاقوں کو جرائم سے پاک کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top