راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز رپورٹ


راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسز جبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یوں مجموعی طور پر ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

بارشیں اور سیلابی صورتحال، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ہے اورانسدادِ ڈینگی ٹیمیں متحرک کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت راولپنڈی کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں 92 مریض زیر علاج ہیں جبکہ مری کے 25 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریوں کا پھیلاؤ،قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری جاری

محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور فوری طور پرکسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں اسپتال سے رجوع کریں۔

ماہرین صحت نے خبردارکیا ہے کہ اگلے چند ہفتے ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے نہایت حساس ہیں، لہٰذا احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top