رانو ریچھ سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ

رانو ریچھ سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ


کراچی چڑیا گھر سے رانو ریچھ کو اسلام آباد منتقلی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

روانگی سے قبل ریچھ رانو کو خصوصی پنجرے میں رکھا گیا۔ پنجرے میں ریچھ رانو کے ردعمل، خوراک اور صحت کو جانچا گیا۔

کراچی کے فیصل بیس سے رانو ریچھ کو بذریعہ سی ون تھرٹی اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے، سی ون تھرٹی طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔

جاپان کی نئی خاتون وزیر اعظم کے لیے ریچھ چیلنج بن گئے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی تین رکنی ٹیم بھی مادہ ریچھ کے ہمراہ ہے ، رانو کو لکڑی کے باکس میں لایا جا رہا ہے ، وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ وائلڈ ریسکیو سینٹر میں مادہ ریچھ کی رہائش کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top