رؤف حسن نے فواد چودھری کو بھگوڑا قرار دے دیا

رؤف حسن نے فواد چودھری کو بھگوڑا قرار دے دیا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما رؤف حسن نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھگوڑا قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رؤف حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ فواد چودھری کو پارٹی کے ساتھ غداری کی وجہ سے 23 جون 2023 کو نکالا جا چکا ہے۔ اب پارٹی میں خوشامدیوں اور بھگوڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہو۔ اور سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھیک مانگ رہے ہو۔

رؤف حسن نے کہا کہ ہر در سے دھتکارے جانے کے بعد فواد چودھری نے کسی نہ کسی طرح سیاسی اہمیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اب ایک بھاگتے ہوئے چوہے کا آخری ٹھکانہ وہی تاریک بل ہے جہاں سے صرف گالی ہی نکلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ تم وہی کچھ کر رہے ہو جس کی تم سے توقع تھی۔ کیونکہ تمہیں اس کی عادت ہے۔ اپنے اسی بل میں خوش رہو اور اس بدبو میں جیو جو تمہارا مستقل حصہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کیخلاف سماعت، جواب طلب

واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اور دعویٰ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top