دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کیلئے مویشی مہیا کریں گے، مریم نواز

دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کیلئے مویشی مہیا کریں گے، مریم نواز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کیلئے مویشی مہیا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ اور زرعی معیشت کے استحکام میں خواتین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ اور حکومت پنجاب دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانی کھیت کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی،سینکڑوں مرغیاں بیمار

مریم نواز نے کہا کہ دیہی خواتین کے لیے فیلڈ اسپتال پراجیکٹ جاری ہے۔ جبکہ خواتین کی صحت کے لیے بنیادی صحت کے یونٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے تحفظ حقوق کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ  دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کے لیے مویشی مہیا کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top