دھواں چھوڑنے والی گاڑی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

دھواں چھوڑنے والی گاڑی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


دارالحکومت اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں و کارخانوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد میں اسموگ سے بچاؤ سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک، ڈائریکٹر ایکسائز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے۔

اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

قرضے کی درخواست مسترد کیوں کی؟ شہری نے بینک میں آگ لگادی

فیصلہ کیا گیا کہ آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

کوڑا کرکٹ جلانے والے عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کاروائیاں تیز کریں۔

انھوں نے کہا شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کنٹرول کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پر شہریوں کے ساتھ ملکر قابو پائیں گے، فضائی آلودگی سے متعلق خصوصی عوامی مہم شروع کر دی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top