راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دوحہ اور استنبول مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ پاک افغان حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا ردعمل بروقت اور تیز تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ اور استنبول مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔ افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ مذاکرات کا ایجنڈا تھا۔ اور ہم نے کوشش کی کہ افغانستان کے ساتھ معاملات طے ہوں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 62 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ اور آپریشنز کے دوران ایک ہزار 667 خارجی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 50 ہزار روپے تک جرمانے کا حکم
انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں 128 افغان باشندے تھے۔ وادی تیرا میں افیون کی فصل تباہ کر رہے ہیں۔
