خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں گھر بنانے کیلئے قرض کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔
کم آمدنی والے افراد میں قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے لیے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کو 15 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دیے جا رہے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، 18 ہزار 500 منظور ہوئیں۔
اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ،مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کےقرضے جاری
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ انصاف اپنا گھر اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے وسائل مزید بڑھائیں گے اور اپنے لوگوں پر خرچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا بھی اجراء کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔