خیبر پختونخوا پولیس، 2005 کے بعد بننے والے کیڈٹس غیرقانونی قرار

خیبر پختونخوا پولیس، 2005 کے بعد بننے والے کیڈٹس غیرقانونی قرار


پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے 2005 کے بعد بننے والے کیڈٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کا سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں سے متعلق فیصلہ سامنے آ گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کی منسوخی کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد 2005 سے قبل بننے والے کیڈٹس کو قانونی حیثیت مل گئی۔

خیبر پختونخوا پولیس نے فیصلے کے بعد 2005 کے بعد بننے والے کیڈٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ 17 جنوری 1987 سے 2 فروری 2005 تک ترقیوں سے متعلق ہدایات واپس لے لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا

واضح رہے کہ عدالت نے خیبر پختونخوا میں آؤٹ آف ٹرن ترقی سے متعلق احکامات نہ ماننے پر کارروائی شروع کی تھی۔ اور عدالت نے صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top