خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ پر پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ پر پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع


خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ پر پابندی میں مزید 30 روز کیلئے توسیع کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق  غیر قانونی گولڈ مائننگ پر دفعہ 144 کے تحت مزید 30 روز کیلئے پابندی برقرار رہے گی۔ پابندی کا اطلاق بالخصوص صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں ہو گا۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے، کان کنی سے پانی کی آلودگی، عوامی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

مزید پڑھیں:دریائے سندھ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ ، خیبر پختونخوا حکومت نے گرینڈ آپریشن کی منظوری دیدی

محکمہ داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل اور مقامی تنازعات ہوتے ہیں ، غیر قانونی مائننگ کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو مشینری، گاڑیوں اور آلات کی ضبطگی کا اختیار دیا گیا ہے۔

تقریباً دو ماہ قبل منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا تھا کہ دریاٸے سندھ میں غیر قانونی گولڈ ماٸننگ سے متعلق شکایات پر 1298 ایف آٸی آرز درج کرکے 8.8 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ صوابی میں 167 ، نوشہرہ 430 اور کوہاٹ میں 701 ایف آٸی آرز درج کی گئیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top