خیبرپختونخوا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں پورا آتا ہے، عظمیٰ بخاری

خیبرپختونخوا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں پورا آتا ہے، عظمیٰ بخاری


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جتنا صحت و تعلیم کیلئے بجٹ رکھا اتنا خیبرپختونخوا کا ٹوٹل نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہیں، پنجاب فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویلز،مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں، کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی جیسی مہنگی ترین ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے مریض پنجاب کے اسپتالوں میں علاج کروانے آتے ہیں، پنجاب کے دروازے تمام صوبوں کی عوام کیلئے کھلے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

وزیراطلاعات پنجاب نے خیبرپختونخوا کے بیرسٹر سیف کو کہا کہ آپ کی نوکری صرف پنجاب پر تنقید کرنا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی بتانا نہیں ہے, 12 سال سے صوبے پر حکومت کے بعد بھی آپ پنجاب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، ایک مرتبہ بھی اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازعوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، پنجاب کا بجٹ صرف کتابوں میں نہیں گراؤنڈ پر لگا ہوا نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا کا بجٹ صرف شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top