خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی ابتدا وزیراعلیٰ سے کی گئی ہے، بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی ابتدا وزیراعلیٰ سے کی گئی ہے، بیرسٹر گوہر


پشاور، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی ابتدا وزیراعلیٰ سے شروع کی گئی ہے، اس سلسلے میں علی امین گنڈاپور سے تین مرتبہ رابطہ کیا گیا اورایک گھنٹے تک تفصیلی ملاقات بھی ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہرنے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکل اپنا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق وزیراعلیٰ کواپنا استعفیٰ گورنرکوہی بھجوانا چاہیے، اسی آئینی راستے پرعمل کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپورجلد پشاورکے لئے روانہ ہوں گے، جہاں وہ حکومتی اور پارٹی امور سے متعلق مشاورت مکمل کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں، پارٹی کے تمام 91 ارکان اسمبلی مکمل طور پر متحد ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی اور پارٹی اندرونی اتفاق و نظم کے ساتھ صوبے میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھے گی۔

کے پی میں علی امین کی بہتات ہے، نیا ڈرائیور لرنر گاڑی پر بٹھا دیا گیا، اختیار ولی

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا مقصد نظام کومزید مستحکم بنانا ہے اورتمام فیصلے پارٹی مشاورت اورآئینی تقاضوں کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top