خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری – ہم نیوز

خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری – ہم نیوز


خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔MI 17 ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی موڈیفکیشن کرکے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔

گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز فراہم

ترجمان نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولینس کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا ہوا ہے جو کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top