خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بلاسود قرض اسکیم کے تحت قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دیے جائیں گے۔
دستاویزات کے مطابق گریڈ ایک سے 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین 8 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکیں گے۔
قرضے کیلئے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کے لئے دس کروڑ جبکہ دیگر ملازمین کیلئے 24 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
قرضہ سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خریداری کیلئے دیا جائے گا جبکہ قرضہ لینے والے ملازمین سے آسان ماہانہ کٹوتی کے ذریعے رقم واپس لی جائے گی۔
وزیراعظم سے نیویارک میں صدر عالمی بینک کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سرکاری ملازمین کو گاڑی کے لئے دو لاکھ جبکہ گھر بنانے کے لئے اڑھائی لاکھ ایڈوانس دیا جائے گا، قرضے سے زیادہ سے زیادہ ملازمین مستفید ہو سکتے ہیں۔