حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ


حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم پیش کی جائیں گی۔

قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اضافی ترمیم کی منظوری وفاقی کابینہ سے لے گی۔

حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہشمند، 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا امکان

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ہی ہوگا جس میں اضافی ترامیم کی منظوری دی جائے گی،سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام پانچ بجے بلا لیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top