حکومت کا گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

حکومت کا گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ


حکومت نے گندم(wheat) کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر کہتے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کر لیں۔

حسین طارق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے سے مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں،اکتوبر کے پہلے ہفتے سے نئی گندم پالیسی لا رہے ہیں۔

سابقہ اہلیہ کے کمار سانو پر سنگین الزامات

کوشش کر رہے ہیں کہ کسانوں اور عوام کا تحفظ کیا جائے،گندم کی امدادی قیمت نہ دینے سے پیداوار پر فرق پڑا ہے،گندم کی پیداوار گرنے سے گندم باہر سے منگوانا پڑے گی،اگر پیداوار 6 فیصد گری تو ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی،اتنی گندم امپورٹ کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی کی امپورٹ ایکسپورٹ اور قیمت کا معاملہ  بھی زیر بحث  آیا، وفاقی وزیررانا تنویر نے کہا کہ 13لاکھ ٹن چینی سرپلس تھی جس کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہو رہی تھی،رواں سال ہمارا چینی کی پیداوار کا تخمینہ 7.2 ملین ٹن تھا۔ہمارے تخمینہ کے مقابلے چینی کی پیداوار 5.8 ملین ٹن رہی.

پالیسی اور قیادت میں عدم تسلسل سے پاکستان کی کرکٹ زوال کا شکار

ہم چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو سے واپس لائے ہیں،چینی کی ایکسپورٹ پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں تھی۔اس موقع پر حکام وزارت غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے گندم کی قیمت بڑھی تھی اب روک لی، رانا حیات نے استفسار کیا کہ گندم کی قیمت روک لی توچینی کی کیوں نہیں کنٹرول ہورہی،اب چینی درآمد کر کے کرشنگ سیزن میں کسان کا نقصان کرینگے۔

امریکہ میں فرانسیسی صدر کی گاڑی کو روک لیا گیا

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ گزشتہ سال گنے کی پیداوار ہدف سے ایک ملین ٹن کم رہی،ہم نے سرپلس چینی برآمد کی اجازت دی جس سے 45کروڑ ڈالر زرمبادلہ آیا،اب چینی ہم 15کروڑ ڈالر کی درآمد کر رہے ہیں،اس دفعہ گنے کی بمپر کراپ کی توقع ہے۔سپورٹ پرائس نہ ہونے سے گندم کی پیدوار کم رہی،اس سال گندم کی پیداوار مزید کم رہنے کی توقع ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top