حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیر توانائی

حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیر توانائی


وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمت میں ساڑھے 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔

اویس لغاری awais leghari نے کہا کہ جہاں جہاں موقع ملا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق ٹاسک فورس نے نمایاں کام کیا۔

آئی ایم ایف اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر لیا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر توانائی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی، ہم نے گردشی قرضوں کے خاتمے کے حوالے سے مؤثر پلان بنایا، ایک سال میں گردشی قرضوں میں 700 ارب روپے کی کمی آئی۔گردشی قرض 1.2 کھرب ختم کرنے کا پلان لایا گیا اور مختلف اقدامات کرکے گردشی قرض اضافے کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ آٹو میٹنگ میٹرنگ میں صارفین کو پری پیڈ کی سہولت بھی میسر ہوگی، ہم نے توانائی کے شعبے کے تکنیکی مسائل کو حل کرکے بڑی بچت کی۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ابتداء میں ہمارے لئے مہنگی بجلی بہت بڑا چیلنج تھا، سود کی مد میں ادائیگیوں کا ایک بہت بڑا بوجھ صارفین کو دینا پڑا،ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے مگر انہی بندھے ہاتھوں سے بجلی سستی کی۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ماہ میں بجلی تقریباً دس سے ساڑھے دس روپے تک سستی کی، انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت میں 16 روپے تک کمی لائی گئی، انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پڑی ہے۔

وزارت خزانہ کے ساتھ ملکر آئی ایم ایف سے اضافی بجلی پر بات کی، وزیر توانائی نے کہا کہ سی ٹی بی سی ایم ایک بہت بڑا اصلاحاتی عمل ہے،سی ٹی بی سی ایم کے تحت اب حکومت بجلی خریداری نہیں کرے گی۔

انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک ، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں آٹو میشن پر بڑے پیمانے پر کام جاری ہے،آئندہ 3 سال میں میٹرنگ سسٹم مکمل طور پر آٹو میٹڈ ہوگا،این ٹی ڈی سی بہت بڑی بلاہے اس کو اہم نے تقسیم کیا ہے، آئی جی سیپ میں اصلاحات لائی گئیں،آئی جی سیپ نہ کرتے تو آئندہ 10 دس سال میں 4 ہزار ارب بوجھ پڑتا۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں آئی جی سیپ اور پلاننگ عمل میں لائی گئی، اس کے علاوہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کرکے اربوں روپے بچائے گئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top