March 15, 2025
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری دیدی

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری دیدی


جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تسنیم سلطانہ،خالد شاہانی،عثمان علی ہادی ،نثار بھبھرو،جعفر رضا اورحسن اکبر کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عبدالحامد اور جان علی جونیجوکو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے میران محمد شاہ،علی حیدر ادا،ریاضت علی اورفیض علی شاہ کو بھی  سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *