جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 خارجی ہلاک، 4 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 خارجی ہلاک، 4 اہلکار شہید


راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 6 خارجی مارے گئے۔ خارجیوں سے مقابلے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خارجیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار نثار حسین، نائیک راشد گل، نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔

مقابلے میں 6 خارجی مارے گئے جبکہ پاک فوج کا علاقے میں خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام اور افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی ہوگی،آرمی چیف

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top