جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال، انڈس ہائی وے ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال، انڈس ہائی وے ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ


چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایم ایم عتیق شاہ نے جنوبی اضلاع میں سڑکوں کی صورتحال، نیشنل ہائی وے کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں انڈس ہائی وے کی خراب صورتحال پر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے این ایچ اے کو 90 دن کے اندر انڈس ہائی وے مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ میں جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی وے پر کبھی کام مکمل نہیں ہوتا، ہر وقت جاری رہتا ہے، یہ اب نہیں چلے گا۔

عدالت نے این ایچ اے کو 90 دن میں سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا حکم جاری کیا اور واضح کیا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

سکیورٹی خدشات ، جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے این ایچ اے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنا فنڈز درکار ہے، بتائیں، انڈس ہائی وے پر سفر کرنا مشکل ہے، این ایچ اے حکام نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث انڈس ہائی وے تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فنڈز ہیں لیکن ان کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا، جنوبی اضلاع کو نظر انداز کیا گیا ہے، انڈس ہائی وے پر سیکیورٹی تک نہیں، موٹر وے پر سیکیورٹی ہے لیکن ہائی ویز پر نہیں ہے، جنوبی اضلاع کو نظر انداز کیا گیا پھر کہتے ہیں دہشت گردی ہے۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ڈیوائڈرز نصب کیے جائیں، اب ایسا نہیں چلے گا، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کریں کہ باقی منصوبے بند کر کے کہیں کہ صرف انڈس ہائی وے پر توجہ دیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top