بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے اپنے پسندیدہ فاسٹ باؤلرز کپتان کے حوالے سے اظہارِ خیال کردیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیز گیند باز، بلے باز کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں کیونکہ انہیں وکٹ درکار ہوتی ہے تاکہ وہ ٹیم کو میچ میں فتح دلواسکیں۔
جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ باؤلرز کا کام مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ بیٹ کے پیچھے نہیں چُھپ سکتے بلکہ عموماً ٹیم شکست کا الزام بھی باؤلرز پر ہی گرتا ہے۔ میں نے اپنے بچپن میں وقار یونس اور وسیم اکرم کو بطور کپتان دیکھا جبکہ اسی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کپتان عمران خان نے 1992 کا ورلڈکپ جیتا۔
ویرات کوہلی نے بمراہ کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دے دیا
انہوں نے روہت شرما، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کی قائدانہ خوبیوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں کھلاڑیوں کو سمجھتے تھے کہ وہ کس طرح اپنا بہترین دے سکتے ہیں۔
بھارتی گیند باز نے مزید کہا کہ کوہلی نے فٹنس کے معاملے میں ہم سب کو نیا راستہ دکھایا، وہ کپتان نہیں بلکہ لیڈر ہیں۔