جسٹس طارق کی سپریم کورٹ میں درخواست

جسٹس طارق کی سپریم کورٹ میں درخواست


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈگری کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست خارج کی، متاثرہ فریق کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ خلاف قانون ہے، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے کا معاملہ بھی نظرانداز کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل ، سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام کی اجازت دیدی

درخواست میں سندھ ایجوکیشن کمیشن،کراچی یونیورسٹی ،پیمرا و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس طارق نے درخواست میں کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواستگزار کو فریق نہیں بنایا گیا۔ درخواستگزار کو فریق بننے اور وکیل کرنے کی مہلت نہیں دی گئی، درخواست گزار کی ڈگری کا معاملہ آئینی بینچ میں مقرر نہیں ہو سکتا تھا۔

صدر کو ججوں کے ٹرانسفر کا اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ

درخواست میں مزید کہا گیا ہے درخواستگزار موجودہ جج ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بار کے عہدوں پر بھی فائز رہا ہے۔ درخواست گزار کی ڈگری منسوخی بدنیتی اور غیر قانونی عمل پر مبنی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top